وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا نے کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تصور کو سراہا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے اپنے عوام بالخصوص مزدوروں کی سہولت کے لئے لاک ڈاﺅن میں نرمی …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا نے کورونا وائرس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تصور کو سراہا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت کئی ممالک نے اپنے عوام بالخصوص مزدوروں کی سہولت کے لئے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی ہے‘ موجودہ حکومت نے عام آدمی کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے کے لئے احساس پروگرام کی صورت میں ایک بھاری ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نے واضح پالیسی دی اور سٹریٹجی اختیار کی جس کے تحت شہریوں کے لئے لازم قرار دیا گیا کہ وہ ایس اوپیز پر عمل کریں‘ سماجی فاصلہ رکھیں اور دیگر احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت قومی معیشت کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ مکمل لاک ڈاﺅن کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کورونا وائرس پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے اور قومی اسمبلی کے ورچوئل سیشن کی مخالفت کر رہی ہے حالانکہ پارلیمنٹ کے کئی ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ کورونا کے خطرہ کے پیش نظر آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیلی وژن پر دیکھنا پسند کریں ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان میں جلد ہی وینٹیلیٹزز کی تیاری شروع ہو جائے گی اس سلسلہ میں کئی یونیورسٹیاں تحقیقں کر رہی ہیں‘ ملک میںایک ہفتہ کے اندر ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔