پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے جاری منصوبوں کیلئے 11952.739 ملین، نئے منصوبوں کیلئے 2555.441 ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2020-21ءکے تحت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے جاری منصوبوں کیلئے 11952.739 ملین روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 2555.441 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق گلوبل فنڈ کے کامن یونٹ کیلئے 40.532 ملین روپے، پمز میں لیڈی ڈاکٹروں …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2020-21ءکے تحت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے جاری منصوبوں کیلئے 11952.739 ملین روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 2555.441 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق گلوبل فنڈ کے کامن یونٹ کیلئے 40.532 ملین روپے، پمز میں لیڈی ڈاکٹروں کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 50 ملین روپے، اسلام آباد میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کیلئے 6.010 ملین روپے، راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائنی کالوجی سنٹر کے قیام کیلئے 977.495 ملین روپے، اسلام آباد میں سیف بلڈ ٹرانفیوژن سروسز کے منصوبہ کیلئے 235.32 ملین روپے، ای پی آئی کے توسیعی منصوبہ کیلئے 2206 ملین روپے، وفاقی دارالحکومت میں متعدی بیماریوں کے کنٹرول کے منصوبہ کیلئے 93.142 ملین روپے، پمز میں ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ کیلئے 28.92 ملین روپے، اسلام آباد میں کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود ہسپتال کے قیام کیلئے 510 ملین روپے، آزاد کشمیر میں ماں اور بچہ کی صحت کے منصوبہ کیلئے 333.94 ملین روپے، گلگت بلتستان میں ماں اور بچہ کی صحت کے منصوبہ کیلئے 154.960 ملین روپے، گلگت بلتستان میں ٹی بی کنٹرول کرنے کے منصوبہ کیلئے 3.100 ملین روپے، آزاد کشمیر میں پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے منصوبہ کیلئے 20 ملین روپے، گلگت بلتستان میں پاپولیشن ویلفیئر 165.749 ملین روپے، گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس کے کنٹرول کے پروگرام کیلئے 19 ملین روپے، نئے اور جدید طبی آلات کی خریداری کے منصوبہ کیلئے 294 ملین روپے، پمز میں ایچ وی اے سی پلانٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 178.992 ملین روپے، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت سہولت پروگرام کیلئے 4087.308 ملین روپے، پولی کلینک کے ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کیلئے 18.524 ملین روپے، اسلام آباد میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کیلئے 100.600 ملین روپے، اسلام آباد میں آئی سی یو کی اپ گریڈیشن کیلئے 91.507 ملین روپے، پمز کے انٹینسو کیئر ڈیپارٹمنٹ کی توسیع کے منصوبہ کیلئے 854.137 ملین روپے، ملک کے تمام یونٹس میں غریب کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے 89.454 ملین روپے، پمز میں نیفروالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 44.30 ملین روپے، پمز کے نان ریڈی ایشن ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 113.081 ملین روپے، پمز میں مزید سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 156.444 ملین روپے، پمز میں گیسٹرونولواجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 325 ملین روپے اور رورل ہیلتھ فیسیلیٹی کے منصوبہ کی اپ گریڈیشن کیلئے 756.610 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈویژن کے نئے منصوبوں جن میں اسلام آباد میں پتھالوجی کلیکشن سنٹر کے منصوبہ کیلئے 13.769 ملین روپے، کوئٹہ میں الرجی سنٹر کے قیام کے منصوبہ کیلئے 38 ملین روپے، اسلام آباد میں چار بسیک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یو) کے قیام کے منصوبہ کیلئے 204.978 ملین روپے، پمز میں 200 بستروں پر مشتمل حادثوں اور ایمرجنسی کے مریضوں کیلئے سنٹر کے قیام کے منصوبہ کیلئے 61.760 ملین روپے، اسلام آباد میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے قیام کیلئے 65 ملین روپے، اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون تھری میں فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک (پی جی ایم آئی) کے قیام کیلئے 54.868 ملین روپے، اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ لیبارٹری کے قیام کیلئے 49.933 ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ آڈیٹوریم کیلئے 5 ملین روپے، اسلام آباد میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹریز کیلئے 8 ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سکیورٹی سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے 3 ملین روپے، فیڈرل گورنمنٹ آف پولی کلینک ہسپتال میں بیڈ ایلیویٹرز کی تنصیب کے منصوبہ کیلئے 29.925 ملین روپے، پمز میں چلرز کی تنصیب کیلئے 30.450 ملین روپے، فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں مشینری کی تنصیب کے منصوبہ کیلئے 73.675 ملین روپے، نیشنل پروگرام فار اینٹی مائیکرو بائل ریزسٹینس کے منصوبہ کیلئے 150 ملین روپے، اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون تھری میں فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک پی سی ٹو کے منصوبہ کیلئے 114.500 ملین روپے، پمز میں نیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کیلئے طبی آلات کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 59.900 ملین روپے، پمز کے اپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ میں طبی آلات کی خریداری کیلئے 80 ملین روپے، پمز کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں طبی آلات کی خریداری کیلئے 403 ملین روپے، ڈائریکٹوریٹ آف سنٹر ہیلتھ کے قیام کیلئے 150 ملین، پولی کلینک کے اپتھمالوجی ڈیپارٹمنٹ کیلئے 150.429 ملین روپے، پولی کلینک کے نرسنگ سکول کی اپ گریڈیشن کیلئے 25 ملین روپے، پمز میں رینویشن کے منصوبہ کیلئے 59.730 ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسنز میں 300 بیڈز تک توسیع کے منصوبہ کیلئے 22.824 ملین روپے، اسلام آباد میں ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 701.250 ملین روپے مختس کئے گئے ہیں۔