پی ایس ڈی پی کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے 29470 ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کیلئے 29470 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے جاری 113 منصوبوں کیلئے 23045 ملین اور 31 نئے منصوبوں کیلئے 6425 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ جاری اہم منصوبوں میں سنٹر آف میتھمیٹکل سائنس کیلئے 360.984 ملین، فاطمہ جناح …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کیلئے 29470 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے جاری 113 منصوبوں کیلئے 23045 ملین اور 31 نئے منصوبوں کیلئے 6425 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ جاری اہم منصوبوں میں سنٹر آف میتھمیٹکل سائنس کیلئے 360.984 ملین، فاطمہ جناح یونیورسٹی فیز II چکری روڈ کیلئے 300 ملین، حیدرآباد سندھ میں فیڈرل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے 600 ملین، آئی بی اے سکھر میں سائنس لیب اور کریٹو آرٹ سنٹر کے قیام کیلئے 52.974، بے نظیر آباد سندھ میں بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے قیام کیلئے 481.143 ملین، ضلعی سطح پر سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے قیام کیلئے 500 ملین، نارووال میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ لاہور کے سب کیمپس کے قیام کیلئے 470.785 اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے ایم ایس لیڈنگ اور پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے 1400 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پاک۔امریکہ نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے 500 ملین، ایچ ای سی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام کیلئے 500 ملین روپے شامل ہیں جبکہ نئے منصوبوں میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں 21ویں سنچری واٹر انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے 470 ملین روپے، ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام پاکستان کیلئے 1200 ملین روپے جبکہ زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ڈیٹا ڈرون سمارٹ ڈسیئنز کے پائلٹ پروگرام کیلئے 441 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔