داخلہ ڈویژن کے جاری منصوبوں کے لئے 66 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد اور نئے منصوبوں کے لئے 8 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد مختص

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21ء(پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کے جاری منصوبوں کے لئے 66 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد اور نئے منصوبوں کے لئے 8 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق داخلہ ڈویژن کے تحت فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے لئے آٹھ …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21ء(پی ایس ڈی پی) کے تحت داخلہ ڈویژن کے جاری منصوبوں کے لئے 66 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد اور نئے منصوبوں کے لئے 8 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق داخلہ ڈویژن کے تحت فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے لئے آٹھ اضافی ونگ کے قیام پر 40 کروڑ روپے، تفتان میں ایف آئی اے کے لئے رہائشی سہولت اور فیسلیٹیشن سینٹر کی تعمیر کے لئے دو کروڑ 80 لاکھ روپے، فرنٹیئر کور ساﺅتھ کے لئے رہائشی سہولیات کی تعمیر پر 55 کروڑ روپے، ایچ 16 اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر پر 60 کروڑ روپے، اسلام آباد میں ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام پر 20 کروڑ روپے، دریائے کورنگ و راول لیک واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے پر 20 کروڑ روپے، سائبر کرائم سے متعلق نیشنل رسپانس سینٹر کی تعمیر پر 25 کروڑ روپے، اسلام آباد میں سیوریج اور واٹر سپلائی اسکیموں پر 30 کروڑ روپے، پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس اور کورنگ پل کی تعمیر پر 80 کروڑ روپے، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی بہتری پر 30 کروڑ روپے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تربیلا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تین ارب روپے سے زائد، اسلام آباد میں ٹینتھ ایونیو کی تعمیر پر 10 کروڑ روپے، ریلوے لائن سہالہ پر فلائی اوور اور سڑکوں کی تعمیر پر 30 کروڑ روپے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔