بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ، میٹیکا گائوں کا رہائشی بابر حسین شدید زخمی ہو گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے میٹیکا گائوں سے تعلق رکھنے والا شہری بابر حسین شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کے دوران بھاری گولہ بارود اور …

راولپنڈی ۔ 16 جون (اے پی پی) بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے میٹیکا گائوں سے تعلق رکھنے والا شہری بابر حسین شدید زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کے دوران بھاری گولہ بارود اور خودکار ہتھیاروں کااستعمال کیا۔ زخمی ہونے والے شہری کو قریبی صحت مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں