وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کی کور کمیٹی ممبران کی ملاقات

کراچی ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کی کور کمیٹی ممبران نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی بھی موجود تھے۔کور کمیٹی کے ممبران میں آفتاب صدیقی، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور اشرف قریشی شامل تھے، انہوں نے پارٹی …

کراچی ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی سندھ کی کور کمیٹی ممبران نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی بھی موجود تھے۔کور کمیٹی کے ممبران میں آفتاب صدیقی، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور اشرف قریشی شامل تھے، انہوں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں