چوبیس گھنٹوں کے دوران 6,604 نئے کیسز، ریکارڈ 153 اموات، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے۔اب تک ملک بھر سے کورونا کے 63 ہزار 504 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نبرد آزما 153 افراد جان کی بازی ہار گئے، 26 فروری کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کے …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے۔اب تک ملک بھر سے کورونا کے 63 ہزار 504 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے نبرد آزما 153 افراد جان کی بازی ہار گئے، 26 فروری کو کورونا وائرس کے پہلے کیس کے بعد سے یہ اب تک ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر میں کووڈ۔19کا کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے تاہم ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 549 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔اب تک ملک بھر میں کل ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 780 ہے جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6,604 افراد کا اضافہ ہوا۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہے جن میں آزاد کشمیر میں 803،بلوچستان میں 9 ہزار 162،گلگت بلتستان میں 1 ہزار 253 ، اسلام آباد میں 10 ہزار 279 ، خیبر پختونخوا میں 20 ہزار 790 ، پنجاب میں 64 ہزار 216 اور سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 ہزار 163 ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3,382 ہے جن میں سے سندھ میں 1 ہزار 13، پنجاب میں 1 ہزار 347، خیبرپختونخوا میں 789،اسلام آباد میں 95، بلوچستان میں 100،گلگت بلتستان میں21 اور آزاد کشمیر میں 17 اموات ہوئیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا کیلئے کئے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 787 ہے جبکہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے مختص 810 ہسپتالوں میں 6980 مریض زیر علاج ہیں۔