اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے لندن کیس سے متعلق شائع ہونے والی خبر کے بیشتر مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کیس میں دونوں ثالثوں کو یکجا کرنے کے لئے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ خالصتا ایک عدالتی طریقہ کار ہے اور جس کا دونوں کے امتیازات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. لندن کورٹ نے پی ایل ٹی ایل …
پٹرولیم ڈویژن کے ترجمانکی لندن کیس سے متعلق شائع ہونے والی خبر کے بیشتر مندرجات کی تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) پٹرولیم ڈویژن کے ترجمان نے لندن کیس سے متعلق شائع ہونے والی خبر کے بیشتر مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کیس میں دونوں ثالثوں کو یکجا کرنے کے لئے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ خالصتا ایک عدالتی طریقہ کار ہے اور جس کا دونوں کے امتیازات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا. لندن کورٹ نے پی ایل ٹی ایل کو یہ حق دیا ہے کہ وہ دونوں ثالثوں کو تقسیم کرنے کی درخواست کرے۔ لہذا یہ تاثر غلط ہے کہ لندن انٹرنیشنل کورٹ کا فیصلہ کمپنی کے خلاف کیا گیا ہے. ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ کیس پاکستان ایل این جی ٹرمینل کمپنی نے اپنی شراکت دار کمپنی PGPCL کے معاہدے کے بر خلاف ٹرمینل تجارتی کارروائیوں کو شروع کرنے میں تاخیر کی وجہ اور اس سے ہونے والے پاکستان کو مالی نقصان اور قانونی حقوق کو استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی نقصانات عائد کردیئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حقائق کی رو سے پی جی پی سی ایل کو 30 جون ، 2017 کو تجارتی کاروائیاں شروع کرنے کی ضرورت تھی۔جبکہ کمپنی نے 187 دن کی تاخیر کے بعد 4 جنوری 2018 کو تجارتی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔ غیر قانونی نقصانات کی وصولی ، اس کی حد اور نوعیت کے ساتھ ساتھ نتیجے میں ہونے والے نقصان کا سوال بھی ثالثی ٹریبونل کے ذریعہ فیصلہ کرنا قانونی معاملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیان کہ PLTL کا نقصان کا دعوی ناکام ہوجائے گا ، یہ محض ذاتی رائے ہے اور حقائق کی غلط ترجمانی ہے۔ پٹرولیم ڈویڑن کی میڈیا سے درخواست ہے کی لندن میں زیر سماعت کیس پر مفروضے کی بنیاد پر تشعیر سے گریز کیا جائے۔








