شکر الحمد اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوئے، شہباز گل

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شکر الحمد اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوئے۔ عدالت نے شوگر رپورٹ پر حکم امتناعی خارج کر دیا۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے اور انشاءللہ اس کام کومنطقی انجام تک …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شکر الحمد اللہ عمران خان ایک بار پھر سرخرو ہوئے۔ عدالت نے شوگر رپورٹ پر حکم امتناعی خارج کر دیا۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے اور انشاءللہ اس کام کومنطقی انجام تک پہنچائے گا۔پاکستان میں بہت کچھ پہلی بار ہو رہا ہے کیونکہ کرسی پر خان بیٹھا ہے ۔