جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کرگئے

کراچی۔20 جون(اے پی پی) جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتتم اور معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مفتی نعمان نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہفتہ کے روز طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا ،والد کا انتقال راستے میں ہوا، و ہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہلخانہ کے مطابق مفتی نعیم کی نماز جنازہ کا …

کراچی۔20 جون(اے پی پی) جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتتم اور معروف عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مفتی نعمان نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ہفتہ کے روز طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا جارہا تھا ،والد کا انتقال راستے میں ہوا، و ہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہلخانہ کے مطابق مفتی نعیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔