اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اگلے ایک ہفتے کے دوران بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے سعودی عرب سے 10000 جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15000 افراد کو وطن واپس …
پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اگلے ایک ہفتے کے دوران بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے اگلے ایک ہفتے کے دوران بہت بڑا فضائی آپریشن ترتیب دے دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اگلے ایک ہفتے کے دوران پی آئی اے سعودی عرب سے 10000 جبکہ متحدہ عرب امارات سے 15000 افراد کو وطن واپس لے کر آئے گی ۔25000 مسافر ایک سو سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس آئیں گے جس کے لئے قومی ائیر لائن نے حکومت سے اجازت طلب کر لی ہے ۔ترجمان کے مطابق ساری خصوصی پروازیں پاکستان سے خالی جائیں گی۔ پی آئی اے نے اتنی تعداد میں پروازیں اس لئے لگائی ہیں تاکہ ٹکٹیں آرام سے سب کو دستیاب ہو سکیں – ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر زیادہ تر جگہوں پر لاک ڈاون کی مقامی حکومتوں کی ہدایات کے باعث بند ہیں۔ مسافر یہ ٹکٹیں پاکستان میں پی ائی اے کے دفاتر، ویب سائیٹ یا ایجنٹوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ تر پاکستانی ان پروازوں کے ذریعے وطن واپس آجائیں گے اور دباو کم ہو جائے گا۔








