اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں کر سکتا، مودی نے خطے کے امن کو دائو پر لگایا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں برجیس طاہر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پالیسی …
کشمیر پر پاکستان کی پالیسی کوئی تبدیل نہیں کر سکتا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان کا قومی اسمبلی میں جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل کشمیر پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں کر سکتا، مودی نے خطے کے امن کو دائو پر لگایا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں برجیس طاہر کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے پالیسی بیان دیا ہے۔ پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی’ حکومت پاکستان کا موقف یہی ہے جو قائداعظم ‘ لیاقت علی خان اور ساری پاکستانی قیادت کا رہا ہے۔ کوئی مائی کا لعل کشمیر پر پاکستان کا موقف تبدیل نہیں کر سکتا۔ مودی ایسا غاصب ہے جس نے خطے کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔ اس نے دو ایٹمی قوتوں کے ساتھ محاذ آرائی شروع کی ہے۔ اس نے لداخ میں اورابھینندن کی صورت میں جواب دیکھ لیا ہے۔ پاکستان کے تمام سفارتخانے اور مندوب پاکستان کی پالیسی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔








