چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی اور قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںغمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میںغمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے محمد اسلم جناح کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی محمد اسلم جناح کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

مزید خبریں