صدر مملکت کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن ایم صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر کے اہلخانہ کو ٹیلی فون ، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن ایم صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا اور شہداءکے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداءکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے کیپٹن ایم صبیح ابرار اور سپاہی نوید اختر کے اہلخانہ کو ٹیلی فون کیا اور شہداءکے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کو ایوان صدر کے میڈیا آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداءکے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہداءکے بلندی درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداءکو جنت میں اعلیٰ مقام اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔

مزید خبریں