ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کے معاملہ پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، مدارس، پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں،وفاقی وزیر شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کے معاملہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کے معاملہ پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، مدارس، …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کے معاملہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت سکولز کھولنے کے معاملہ پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان، مدارس، پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم، اساتذہ، طلباءاور دیگر عملے کی حفاظت کے تمام پہلوو¿ں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈ میپ تیار کر رہی ہے۔ مزید برآں اس معاملہ پر وزارت صحت کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور این سی او سی کے ڈیٹا کے تحت کووڈ۔19 کے اضافہ یا کمی کے رجحانات کو بھی مدنظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سکولز کھولنے کے معاملہ پر میری وزارت یونیسف سے بھی رابطہ میں ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک جن جن ایس او پیز کے تحت سکولز کھول رہے ہیں ان کو بھی مدنظر رکھا جائے اور ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے مسئلہ پر غیر یقینی کی فضاءختم ہو۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سکولز کھولنے کے معاملہ پر گیلپ سروے کا تذکرہ بھی ہوا جس کے مطابق ایس او پیز کے تحت سکولز کھلنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو سکولز بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ روڈ میپ فائنل ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کےلئے وہ پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں