پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 49ویں نیول سٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب

راولپنڈی ۔ 22 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج …

راولپنڈی ۔ 22 جون (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں نیول وار کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے 49ویں نیول سٹاف کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی، جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطہ کی سیکیورٹی، چیلنجز اور پاکستان کےلئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے حوالے سے ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پوری اتری۔ آرمی چیف نے پاکستان بحریہ کی بہادرانہ اور قربانیوں سے بھری قابل فخر تاریخ کو سراہا اور کہا کہ نیول وار کالج پاکستان بحریہ کا بہترین ادارہ ہے، اس میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی بھی ٹریننگ کی جاتی ہے۔

مزید خبریں