ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ذاتیات پر بات کی اجازت نہ دینے کی عمومی رولنگ جاری کردی

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایوان میں ذاتیات پر بات کی اجازت نہ دینے کی عمومی رولنگ جاری کردی ہے۔ منگل کو بجٹ پر بحث کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ذاتیات سے متعلق رولنگ کسی خاص فرد کے لئے نہیں ہونی چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ذاتیات کی بجائے سیاسی اور ملکی معاملات پر بات ہونی …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ایوان میں ذاتیات پر بات کی اجازت نہ دینے کی عمومی رولنگ جاری کردی ہے۔ منگل کو بجٹ پر بحث کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ذاتیات سے متعلق رولنگ کسی خاص فرد کے لئے نہیں ہونی چاہیے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ذاتیات کی بجائے سیاسی اور ملکی معاملات پر بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتیات پر بات کرنے سے لوگ ہم پر ہنس رہے ہیں۔ آج کے بعد کوئی اگر ذاتیات پر بات کرے گا تو میں اسے موقع نہیں دوں گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ہائوس کا تقدس برقرار رکھنے کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

مزید خبریں