پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ملاقات، آزادکشمیر کی نئی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی سے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے تفصیلی ملاقات کی،اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر کی نئی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ پارٹی کے تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کو آئندہ آنے والے حالات کےلیے فوری طور …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی سے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے تفصیلی ملاقات کی،اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر کی نئی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ پارٹی کے تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ پارٹی کو آئندہ آنے والے حالات کےلیے فوری طور پر متحرک اور تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور آئے روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بھارت کی شدید مزمت کی۔ جبکہ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی کوششوں کو سراہا جن میں آزادکشمیر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا بلکہ وفاق کی طرف سے احساس کیش پروگرام کےلئے تین ارب روپے اور لائن لائن آف کنٹرول کے متاثرین کےلئے ساڑھے تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ تاکہ لوگوں کے مسائل حل کئے جا سکیں۔ اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی اورآزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے درمیان آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال ،مسئلہ کشمیر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں