اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر میں ایوی ایشن کی خدمات کی بہتری کےلئے اس وقت 9 مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ 7 مزید منصوبوں کی منصوبندی کر رکھی ہے۔ رواں مالی سال 20-2019ءکے اقتصادی جائزہ سروے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے جس سے …
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 9 مختلف منصوبوں پر کام جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر میں ایوی ایشن کی خدمات کی بہتری کےلئے اس وقت 9 مختلف منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ 7 مزید منصوبوں کی منصوبندی کر رکھی ہے۔ رواں مالی سال 20-2019ءکے اقتصادی جائزہ سروے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر بھاری رقوم خرچ کر رہی ہے جس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی قومی خزانے میں بھی سالانہ 15 سے 20 ارب روپے بالواسطہ یا بلاواسطہ ٹیکسز کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہی ہے- اتھارٹی کے جاری منصوبوں میں نیو گرین فیلڈ گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر، کوئٹہ ایئرپورٹ کے رن وے، متوازی ٹیکسی ویز کی بحالی اور ری کارپٹنگ کے ترقیاتی کام، فیصل آباد ایئیرپورٹ پر ترقیاتی کام، گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ فلائٹ آپریشن کی سہولیات کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ایوی ایشن پالیسی 2019ءکے تحت سیاحت کے فروغِ کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جس سے سماجی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گی- توانائی کی بچت کے لئے تمام ہوائی اڈوں پر انفراسٹرکچر کی بہتری کے ساتھ ساتھ موزوں توانائی کے استعمال والے آلات نصب کئے جا رہے ہیں۔ ریڈار سسٹم کی اپ گریڈیشن بھی ان منصوبوں کا حصہ ہے – اس کے علاوہ قومی ایوی ایشن پالیسی 2019ءکے تحت سیاحت کے فروغِ کے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں جس سے سماجی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ زیر غور منصوبوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور، فیصل آباد ایئرپورٹ اور کوئٹہ ایئر پورٹ کی عمارت کی توسیع کے منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد اور مانسہرہ کے ہوائی اڈوں کے ترقیاتی منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ وزیراعظم نے قومی ایوی ایشن پالیسی کو ایوی ایشن اور ائیر انڈسٹری کے لئے موزوں بنانے کی ہدایت کی تھی گزشتہ سال مارچ میں وفاقی کابینہ نے موجودہ پالیسی میں بہتری کے اقدامات کی منظوری دی ہے۔








