حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،وفاقی وزیر نور الحق قادری

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ فیصلہ شرعی احکامات اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جس کےلئے ہم شکر …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ یہ فیصلہ شرعی احکامات اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا جس کےلئے ہم شکر گزار ہیں، عالم اسلام کے حجاج کرام کو کورونا وباءسے بچانے کیلئے ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری اس موذی وبا کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے سعودی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ شاہ سلیمان بن عبدالعزیز اور سعودی حکومت نے ہمیشہ حجاج کیلئے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔ حجاج کرام کی ہر ممکن بہبود کیلئے خادمِ حرمین شریفین کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی حجاجِ کرام کو رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ضروری امور طے کرنے کے بعد حجاج کرام کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کر دی جائے گی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو رقوم کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید خبریں