اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب و خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ہوئی جس میں جہلم میں 58 ملی میٹر، اٹک 25، …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ہوئی جس میں جہلم میں 58 ملی میٹر، اٹک 25، نارووال، خافظ آباد 23، منڈی بہائوالدین20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد کے سید پور میں 22، اسلام آباد ائیر پورٹ 15، بوکرہ 3، زیرو پوائنٹ پر 2 ملی میٹر، سیالکوٹ 18، جوہر آباد 12، گوجرانوالہ11، مری 10، لیہ 8، راولپنڈی 5، گجرات 5، فیصل آباد3، لاہور 2، بھکر، نورپور تھل 2، جھنگ ایک، خیبر پختونخوا میں تخت بھائی، بالاکوٹ 33، دیر 21، کاکول 15، کالام 9، بنوں 5، دروش3، چراٹ2، میر کھنی ، مالم جبہ ایک، کشمیر، مظفر آباد 7، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 5، کوٹلی3 اور گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، موہنجوداڑو میں 47، دادو، نوکنڈی ، دالبندین اور بھکر میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں