وفاقی وزیر اسد عمر سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وفاقی وزیر اسد عمر کو کامیاب جوان پروگرام کے مستقبل کے اقدامات …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وفاقی وزیر اسد عمر کو کامیاب جوان پروگرام کے مستقبل کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی موجود تھے۔

مزید خبریں