اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے ایف ایٹ پارک میں سائیکلنگ ٹریک کے کام کا معائنہ کیا ہے۔ بدھ کو معاون خصوصی نے اسلام آباد میں صحت مندانہ ماحول کو فروغ دینے ایف ایٹ فیصل ایونیو پر منی پارک میں سائیکلنگ ٹریک پر جاری کام کا معائنہ کیا جہاں اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی ڈائریکٹر جنرل …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے ایف ایٹ پارک میں سائیکلنگ ٹریک کے کام کا معائنہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے ایف ایٹ پارک میں سائیکلنگ ٹریک کے کام کا معائنہ کیا ہے۔ بدھ کو معاون خصوصی نے اسلام آباد میں صحت مندانہ ماحول کو فروغ دینے ایف ایٹ فیصل ایونیو پر منی پارک میں سائیکلنگ ٹریک پر جاری کام کا معائنہ کیا جہاں اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی ڈائریکٹر جنرل سیّدہ شفق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر رندھاوا نے زلفی بخاری کو اس پراجیکٹ کے حوالہ سے بریف کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کےلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے شعبہ مشینری پول آرگنائزیشن نے 90 لاکھ روپے مختص کئے جبکہ اس ایریا کی خوبصورتی کےلئے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ یہ سائیکلنگ ٹریک 900 میٹر لمبا جبکہ 2.5 میٹر چوڑا ہے۔








