نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس، سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور ہسپتالوں میں ” ریمپ اپ پلان ” کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کو بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی ہسپتالوں میں 1227آکسیجنیڈڈ بیڈزفراہم کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اعلی سطحی اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کو بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی ہسپتالوں میں 1227آکسیجنیڈڈ بیڈزفراہم کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اعلی سطحی اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف سیکرٹریز کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال، ذاتی تحفظ کے آلات(پی پی ایز) اور ماسک کی فراہمی، کورونا وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال اور ہسپتالوں میں ” ریمپ اپ پلان ” کا جائزہ لیا گیا۔این سی او سی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے بہتر علاج معالجے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر اب تک ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں مزید 1227 بستر شامل کردیے گئے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں 80 آکسیجنیڈڈبیڈز فراہم کیے گئے ہیں جن میں عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (اے آئی یم ایس) کے 20 بیڈ، ڈی ایچ کیو کوٹلی کے 20 بیڈ، ڈی ایچ کیو بھمبرکے 20 بیڈ اور سی ایم ایچ مظفرآبادکے 20 بیڈ شامل ہیں۔بلوچستان میں فاطمہ جناح اسپتال میں 100 آکسیجن بیڈز دیئے گئے ہیں جبکہ گلگت بلستان میں، ہیلتھ کیئر سسٹم میں مزید 100 آکسیجن بیڈز شامل کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخواکو 320 آکسیجنیڈڈبیڈز فراہم کیے گئے ہیں جن میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے 250 بیڈ اور چارسدہ اسپتالکے 70 بیڈز شامل ہیں۔پنجاب کو 330 آکسیجنیڈڈ بیڈز فراہم کیے گئے ہیں جس میں ایکسپو سنٹر لاہورکے 280 آکسیجنیڈڈبیڈز اورسوشل سیکیورٹی ہسپتال لاہور 70 بیڈز شامل ہیں۔ سندھ کو مزید 70آکسیجنیڈڈ بیڈز فراہم کیے گئے ہیں جس میں عباسی شہید اسپتال کو مزید 70 آکسیجنیڈڈبیڈ شامل ہیں اسی طرح اسلام آباد کو 227 آکسیجنیڈڈبیڈز فراہم کیے گئے ہیں جس میں پولی کلینک اسپتال کے 13 بیڈ، پمز کے 152 بیڈ اور سی ڈی اے اسپتال کے 59 بیڈ شامل ہیں۔

مزید خبریں