اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 149 ارب 97کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 37 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، …
ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 149 ارب 97کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 149 ارب 97کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 37 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، صوبہ پنجاب میں 55 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد میں 67 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رقم جبکہ خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد اورصوبہ بلوچستان میں 6 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 60کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد،گلگت بلتستان میں 88 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 8 کروڑ روپے سے زائد رقم اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 65 ہزار سے زائد افراد میں 78کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے،اس تقسیم شدہ رقم میں 1.26 ارب روپے کفالت بقایا جات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔








