پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور پاکستان تحریک انصاف کے کردار پر گفتگو کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور پاکستان تحریک انصاف کے کردار پر گفتگو کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے منشور اور وزیراعظم عمران خان کی انقلابی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی عمران خان سے محبت اور وزیراعظم پر اعتماد کا بھرپور مظاہرہ جلد پوری قوم کو دکھائی دے گا۔پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کو دستیاب بیش قیمت قدرتی وسائل اور یہاں کے باشندوں کی صلاحیتوں سے پوری طرح واقف ہے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ وقت آن پہنچا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ایک تاریخی دور کا خیر مقدم کیا جائے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن و ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف گلگت بلتستان کی ترقی کا جامع پروگرام مرتب کرچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کی رحمت اور گلگت بلتستان کے عوام کی مدد سے خطے کو محرومیوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے، خطے کے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے ہرچم تلے انتخاب میں حصہ لینا چاہتی ہے۔ متحرک، باشعور اور سیاسی بانکپن سے لیس افراد کو بطور امیدوار میدان میں اتاریں گے اور واحد اکثریتی جماعت بن کرابھریں گے۔

مزید خبریں