اسلام آباد آئیسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر فعال کر دیا گیا ، این سی او سی

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) اسلام آباد آئیسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر جمعرات سے فعال ہوگیا ہے، 250 بیڈز پر مشتمل یہ جدید ہسپتال 40 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 90 ہزار554 ہیں، ایک لاکھ 45 ہزار 311 افراد کورونا کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) اسلام آباد آئیسولیشن ہسپتال و انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر جمعرات سے فعال ہوگیا ہے، 250 بیڈز پر مشتمل یہ جدید ہسپتال 40 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 90 ہزار554 ہیں، ایک لاکھ 45 ہزار 311 افراد کورونا کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 24 ہزار333 ٹیسٹ کیے گیے جن میں سے 3359 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کورونا وائرس کے باعث 61 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسوقت گلگت بلتستان، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے ۔ ملک بھر میں 1568 وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے 435 استعمال میں ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 40 ہزار 848 مصدقہ کیسز ہیں۔جب کہ اب تک مجموعی اموات 4 ہزار 983 ہوچکی ہیں، 10ہزار آکسیجنیٹڈ بیڈز میں سے 1758 بیڈز استعمال میں ہیں۔