اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے آئندہ ماہ 23 سے 30 اکتوبر تک پہلی بار دو ایشین ٹینس ٹور مینز ایشین رینکنگ ٹینس چیمپئن شپس کا انعقاد کرے گی۔ دونوں ایونٹس سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلا …
آئی ٹی اے پہلی بار دو ایشین ٹینس ٹور مینز ایشین رینکنگ ٹینس چیمپئن شپس کا انعقاد کرے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے آئندہ ماہ 23 سے 30 اکتوبر تک پہلی بار دو ایشین ٹینس ٹور مینز ایشین رینکنگ ٹینس چیمپئن شپس کا انعقاد کرے گی۔ دونوں ایونٹس سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلا ایونٹ فیڈرل کپ اے ٹی ٹی چیمپئن شپ جبکہ دوسرا ایونٹ سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی چیمپئن شپ کے نام سے کھیلا جائے گا اور دونوں کیلئے 5، 5 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ایونٹس میں 43 ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے اور ہر لیگ کے فاتح کھلاڑی کو 900 امریکی ڈالر انعام دیا جائےگا۔








