سید ذوالفقار بخاری کا کورونا وباءکے دوران خدمات کے اعتراف میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کورونا وباءکے دوران خدمات کے اعتراف میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ معاون خصوصی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بی بی سی کی ایک سٹوری شئیر کی ہے جس میں پاکستانی ڈاکٹروں کی کورونا وباءکے دوران خدمات کو سراہا گیا۔ زلفی بخاری …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کورونا وباءکے دوران خدمات کے اعتراف میں پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ معاون خصوصی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بی بی سی کی ایک سٹوری شئیر کی ہے جس میں پاکستانی ڈاکٹروں کی کورونا وباءکے دوران خدمات کو سراہا گیا۔ زلفی بخاری نے ڈاکٹر سہیل چغتائی اور ڈاکٹر طاہر اختر سمیت پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ پاکستانی برطانوی کمیونٹی پر فخر محسوس کرتے ہیں جنہوں نے خطے کے مختلف ممالک میں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔