ترکی، کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق

انقرہ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ترکی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک دن میں 40ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 918 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دن میں 40ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 918 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مزید 17مریض جان کی …

انقرہ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) ترکی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک دن میں 40ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 918 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دن میں 40ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد 918 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ مزید 17مریض جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں، جس کے بعد جان کی بازی ہارنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 475تک ہو گئیہے۔ رپورٹ مطابق ایک دن میں 1 ہزار179مریض ہسپتالوں سے فارغ کیے گئے جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والے مریضوں کی تعدا2 لاکھ 1ہزار 13 ہو گئی۔