گزشتہ ہفتہ میں پاکستان سٹاک ایکسچینج 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا،

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، مسلسل تیسرے ہفتہ کے اختتام پر پی ایس ایکس انڈکس میں 1140 پوائنٹس یعنی 3.15 فیصد اضافہ ہواہے۔ ہفتہ کے آخری روز پی ایس ایکس انڈکس 37 ہزار 313پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، مسلسل تیسرے ہفتہ کے اختتام پر پی ایس ایکس انڈکس میں 1140 پوائنٹس یعنی 3.15 فیصد اضافہ ہواہے۔ ہفتہ کے آخری روز پی ایس ایکس انڈکس 37 ہزار 313پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران پی ایس ایکس والیوم اور حصص کی ٹریڈنگ میں بالترتیب اوسط یومیہ 22 فیصد اور 34 فیصد اضافہ ہواہے اور کاروباری دنوں کے دوران روزانہ اوسطاً 99.3 ملین ڈالر مالیت کے 426 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران سیمنٹ کے شعبہ میں 213 پوائنٹس کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس تلاش کی کمپنیوں کے بزنس میں 196 پوائنٹس اور فرٹیلائیزر کے شعبہ میں 149 پوائنٹس، آٹو موبائل اسمبلرز 91 اور کمرشل بینکس میں 55 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے۔ اس دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 27.37 ملین ڈالرز کے حصص کی فروخت کی گئی جبکہ اس گزشتہ ہفتہ کے دوران غیر ملکیوں نے 9.46 ملین ڈالر مالیت کے حصص فروکت کئے تھے۔ تیل کی تلاش و پیداوار کے شعبہ میں سب سے زیادہ 20.40 ملین ڈالر کے حصص فروخت ہوئے جبکہ فرٹیلائزرز کے 2.61 ملین ڈالر کے حصص کی فروخت کی گئی۔ دوسری جانب انفرادی سطح پر سب سے زیادہ 15.93 ملین ڈالر مالیت کے حصص خریدے گئے جس کے بعد 14.29 ملین ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کے ساتھ انشورنس کمپنیاں دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔