وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکی بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹا میں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک باد ، قبایئلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، وفاقی وزیر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹا میں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں،گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بہادر اور غیور قبائلی عوام کو سابق فاٹا میں جمہوری عمل کے ایک سال کی تکمیل پر مبارک پیش کرتے ہیں،گزشتہ سال اس دن محب وطن قبائلی عوام کو ان کی لازوال قربانیوں اور استقامت کا ثمر ووٹ کے حق کی صورت ملا تھا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آنے والے وقت میں انہیں مزید خوشیاں، خوشخبریاں اور ترقی کے امکانات میسرآئیں گے، قبائلی عوام وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں،وہاں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا ان کا پختہ عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو وکیل، دلیل اور اپیل کا حق ملنا تبدیلی ہے، مرکزی جمہوری دھارے میں ان کی شمولیت نئے مضبوط اور خوشحال پاکستان کی علامت ہے۔

مزید خبریں