وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابرکی ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مقامی پیداوار میں اضافہ، قیمتوں میں استحکام اور ملک میں خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی/دستیابی کو یقینی بنانا، حکومتی ایل پی جی پالیسی کے بنیادی مقاصد ہیں، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا …

اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مقامی پیداوار میں اضافہ، قیمتوں میں استحکام اور ملک میں خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی/دستیابی کو یقینی بنانا، حکومتی ایل پی جی پالیسی کے بنیادی مقاصد ہیں، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا فارمولہ اس طرح وضع کرے گی کہ اس سے مارکیٹنگ کمپنیوں اور تقسیم کاروں کے لئے مقامی طور پر تیار شدہ اور درآمد شدہ ایل پی جی کے مابین تفریق ختم ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن، چیئرمین ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن، ایل پی جی امپورٹر، ترجمان اور ایل پی جی اے پی کے ممبر شامل تھے۔ ندیم بابر نے کہا کہ ایل پی جی کی مقامی پیداوار میں اضافہ، قیمتوں میں استحکام اور ملک میں خاص طور پر سردیوں کے موسم میں ایل پی جی کی بلا تعطل فراہمی/دستیابی کو یقینی بنانا، حکومتی ایل پی جی پالیسی کے بنیادی مقاصد ہیں۔ میٹنگ کے دوران ندیم بابر نے کہا کہ حکومت ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین کرنے کا فارمولہ اس طرح وضع کرے گی کہ اس سے مارکیٹنگ کمپنیوں اور تقسیم کاروں کے لئے مقامی طور پر تیار شدہ اور درآمد شدہ ایل پی جی کے مابین تفریق ختم ہوجائے گی اور ساتھ ہی صارفین ان قیمتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے. معاون خصوصی نے شرکا کو یہ بھی بتایا کہ پٹرولیم ڈویڑن نے ایل پی جی پروڈیوسرز کو ایل پی جی کی بفر سٹاک کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ قیمتوں میں اتار چڑھاو کے دوران ایل پی جی کی فراہمی جاری رہے۔ وفد نے ایل پی جی انڈسٹری کی ترقی و وسعت کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں