دو ماہ میں اڑھائی لاکھ پاکستانیوں کو بیرون ملک سے وطن واپس لایا گیا ہے، پاکستان کورونا وائرس کی وبا سے بہتر طریقے سے نمٹنے والے چار بہترین ممالک میں شامل ہے، پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس کا قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیاہے کہ گزشتہ دوماہ میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے وطن واپس پہنچایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی حکمت عملی کو بین الاقوامی سطح پرسراہا گیا ہے، پاکستان کورونا وائرس کی وبا سے بہتر طریقے سے نمٹنے والے چار بہترین ممالک میں شامل ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیاہے کہ گزشتہ دوماہ میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے وطن واپس پہنچایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی حکمت عملی کو بین الاقوامی سطح پرسراہا گیا ہے، پاکستان کورونا وائرس کی وبا سے بہتر طریقے سے نمٹنے والے چار بہترین ممالک میں شامل ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نوید عامر جیوا اور دیگر ارکان کے سوالوں کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے ایوان کو بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر آئی ہے۔ مشہد اور قم کے علاقے بند کر دیئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرنے کی صورتحال پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر ایس او پیز میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ایران کے ساتھ سرحد پر ساری سہولیات موجود ہیں۔ زائرین کی پہلے والی صورتحال کے تناظرمیں حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ایران سے 8 ہزار 465 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ایئرلائنز بند تھیں۔ پاکستان نے ایران سے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ ایران نے بارڈر کھول کر پاکستانیوں کو واپس بھیجا۔ جو پاکستانی ایران میں ہیں وہ اب ایران ایئر کے ذریعہ پاکستان واپس آ رہے ہیں۔