اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) 2012ءکے اختتام تک حلال خوراک کی مصنوعات کی عالمی تجارت کا حجم 3.5 کھرب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا تھا۔ حلال خوراک کی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ 4.8 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کررہی ہے اور 2020ءتک اس کا حجم 6.4 کھرب ڈالر سالانہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین خلیل ستار نے کہا ہے …
حلال خوراک کی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ 4.8 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کررہی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) 2012ءکے اختتام تک حلال خوراک کی مصنوعات کی عالمی تجارت کا حجم 3.5 کھرب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا تھا۔ حلال خوراک کی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ 4.8 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کررہی ہے اور 2020ءتک اس کا حجم 6.4 کھرب ڈالر سالانہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین خلیل ستار نے کہا ہے کہ سال 2011ءکے دوران مسلمان ممالک نے4.27 ارب ڈالر کا مرغی کا گوشت درآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک میں مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی طلب سے پاکستان بھرپور استفادہ کرسکتا ہے اور مرغی کے گوشت کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سے سالانہ 440 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔








