اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) کرتارپور کمپلیکس کے انتظام و انصرام کا جائزہ لینے کے لئے سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی زیر صدارت بدھ کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، متروکہ وقف املاک بورڈ، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پاکستان رینجرز، نادرا، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور سکھ برادری کے نمائندے بھی اجلاس مین شریک ہوئے۔ سیکریٹری مذہبی …
سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی زیر صدارت اجلاس، کرتارپور کمپلیکس کے انتظام و انصرام کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) کرتارپور کمپلیکس کے انتظام و انصرام کا جائزہ لینے کے لئے سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی زیر صدارت بدھ کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ، خارجہ، خزانہ، متروکہ وقف املاک بورڈ، ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ پاکستان رینجرز، نادرا، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور سکھ برادری کے نمائندے بھی اجلاس مین شریک ہوئے۔ سیکریٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر نے کہا کہ کرتارپور کمپلیکس کو سیاحوں کےلئے مزید پرکشش بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی سیاحت کے لئے کرتار پور آنے والے یاتریوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے سکھ برادری اپنے مقدس مقام کی زیارات کے لئے پاکستان آنے کی خواہش مند ہے۔ کرتار پور کمپلیکس تک روڈ نیٹ ورک کی بہتری اور بین الاقوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور کمپلیکس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے مقامی آبادی کو بھی روزگار ملے گا۔








