اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا این آر او لینے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو …
اپوزیشن کا این آر او لینے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہیں، حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا این آر او لینے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست دباﺅ والا کام ہے، پاکستان کے نظام میں دباﺅ کا اثر زیادہ پڑتا ہے اسلئے جو دباﺅ برداشت نہیں کر سکتا وہ مستعفی ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں ردوبدل، ٹیم کے انتخاب اور کام کیسے چلانا ہے کا اختیار رکھتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہے ہیں اور صرف وہی لیڈر ہیں جو اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے نہ صرف ریفارمز پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ریفارمز لائیں گے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر رواج ہے کہ کھل کر بات کر سکتے ہیں، کابینہ میں ایسی بحث ہوتی ہے جو ماضی میں نہیں ہوتی تھی، کوئی سوال کرتا ہے تو اس کا جواب دیا جاتا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنی جماعتوں کے اندر اس رواج کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں میں اتنی جرات نہیں کہ اپنے قائدین سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے بارے سوال کر سکیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی سکت نہیں ہے، پیپلزپارٹی پنجاب سے مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور صرف سندھ کی حد تک محدود ہو گئی ہے، اسی طرح ن لیگ قیادت کے معاملے پر بحران کا شکار ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ ان کی جماعت کو کون لیڈ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی تحریک نہیں چلانا چاہتیں اسی لئے شہباز شریف بلاول بھٹو جبکہ بلاول شہباز شریف کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس وقت صرف مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف تحریک چلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں لوگ جمع کرنے کی صلاحیت باقی نہیں رہی، دونوں جماعتیں مولانا فضل الرحمان کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ وہ مدرسے کے طلبہ کو جمع کریں تاکہ یہ تقریریں کر سکیں۔ نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی شقوں سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ احتساب کے ادارے کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کبھی اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر اتفاق رائے سے نیب قوانین میں خامیوں کو دور کرنا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی بہتر ہے، شہباز شریف نے اپنے 10 سالہ دور کے دوران جتنے اخراجات کیے اس کے مقابلے میں پنجاب میں ترقی نہیں ہوئے، عثمان بزدار کو جب تک وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے وہ وزیراعلی پنجاب برقرار رہیں گے۔








