اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر32 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 29 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سندھ میں 9 ہزار 520، پنجاب میں 7 ہزار 100، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 552، اسلام آباد میں 2 ہزار 113، بلوچستان میں 906، گلگت بلتستان میں 116، آزاد کشمیر میں 321 لوگوں کے ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 131 ہو گئی ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوںکیلئے مختص کئے گئے ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز میں سے 224 وینٹیلیٹرز پر مریض ہیں۔ ملک بھر میںکووڈ۔19ا کے ایکٹو کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 114 مریضوں کے اضافہ کے ساتھ 25 ہزار 347 ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے جن میں سے سندھ میں ایک لاکھ 20 ہزار 52، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65، بلوچستان میں 11 ہزار 708، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 90، اسلام آباد میں 14 ہزار 987، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 845، پنجاب میں 92 ہزار 655 مریض ہیں جبکہ کووڈ۔19ا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 924 ہے۔ سندھ میں جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 189 ہے جس میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 2 افرد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح سے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کی ہسپتالوں میں اموات کے ساتھ کل تعداد 2 ہزار 138 ہے۔ خیبرپختونخوا میں کل اموات ایک ہزار 192 ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 165 ہے۔ بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 53 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے اور ایک فرد گھر میں قرنطینہ کے دوران ہلاک ہوا۔ آزاد کشمیر میں 51 افراد کووڈ۔19 کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد ہسپتال میں اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے کل 19 لاکھ 52 ہزار 730 ٹیسٹ کئے گئے۔ کووڈ۔19 کے علاج کیلئے قائم ملک بھر میں734 ہسپتالوں میں اس وقت ایک ہزار 850 مریض داخل ہیں۔