پوری پاکستانی اور کشمیری قوم گزشتہ سال 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف آج یوم استحصال منائے گی،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم (آج) بدھ کو گزشتہ سال 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال منائے گی۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، مقبوضہ کشمیر میں …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم (آج) بدھ کو گزشتہ سال 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال منائے گی۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ5 اگست کا دن کشمیر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ دن ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہو گی، 5 اگست 2019ءکو بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا نے 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو رد کر دیا ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکجہتی واک کی جائے گی۔ خواتین پارلیمنٹرین کا وفد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظفر آباد روانہ ہوا ہے۔ علی امین نے کہا کہ وفد مظفر آباد میں مہاجرین کے کیمپ میں کشمیری خاندانوں اور بچوں سے ملاقات کرے گا، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں