اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹوں کی بنیاد پر کر رہا ہے، شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں، 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع …
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان این ڈی ایم اے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹوں کی بنیاد پر کر رہا ہے، شہر بھر میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں، 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 19 نالوں کی صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لی ہے جبکہ گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر ایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق تین بڑے نالوں پر کل 21 مقامات پر چوک پوائنٹس ہیں۔ نالوں کی صفائی پر ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ان ٹیموں نے گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایف ڈبلیو او نالوں کی صفائی کا کام 24 گھنٹوں کی بنیاد پر کر رہا ہے۔








