اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے جنگی جنون،سیزفائر کی خلاف ورزیاں اورآزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ کی دھمکیوں سے خطہ کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں،گزشتہ ایک سال سے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے رہنے والے شدید کسمپرسی کا شکار ہیں۔5 اگست کے بھارتی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے …
پانچ اگست کو بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کاپیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کی جانب سے جنگی جنون،سیزفائر کی خلاف ورزیاں اورآزاد کشمیر اور پاکستان پر حملہ کی دھمکیوں سے خطہ کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں،گزشتہ ایک سال سے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے رہنے والے شدید کسمپرسی کا شکار ہیں۔5 اگست کے بھارتی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت قابض افواج نے سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے،تمام آزادی پسند قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا ہے،کشمیرمیں کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں سیاسی کارکنوں کو طاقت کے بل بوتے پر آزادی سے دستبردار کرانے کے حربے اختیار کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے براہ راست دہلی سے حکومت کرنے کا غیر قانونی اقدام اٹھایا اور اس سلسلے میں وادی کے لوگوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا یہ عزم ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے دیئے گئے حق خودارادیت کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ آزادی کی شمع کو بھارتی ظلم وبربریت سے بھجایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائیں ورنہ بہت تاخیر ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں عوام کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہیں جو تمام تر مظالم کے باوجود اپنے بنیادی حق سے دستبردار ہونے پر تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر اسلامی ممالک کی تنظیم (اوآئی سی)کی طرف ٹھوس موقف پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین، ترکی،ایران،ملائشیائ کے علاوہ بعض یورپی ممالک کے علاوہ بڑی طاقتوں کا رویہ مایوس کن رہا۔








