اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے ایم ایل ون منصوبہ ایکنک میں لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون منصوبے کے تحت 1733 کلو میٹر کراچی تا پشاور ریلوے نیٹ ورک بہتر کیا جائے گا۔ منگل کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایم ایل۔ون منصوبے …
ایم ایل ون منصوبہ ایکنک میں لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون منصوبے کے تحت 1733 کلو میٹر کراچی تا پشاور ریلوے نیٹ ورک بہتر کیا جائے گا، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے ایم ایل ون منصوبہ ایکنک میں لے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون منصوبے کے تحت 1733 کلو میٹر کراچی تا پشاور ریلوے نیٹ ورک بہتر کیا جائے گا۔ منگل کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایم ایل۔ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔مسافر ٹرین 160 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار جبکہ مال بردار گاڑیاں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی، منصوبہ میں 672 ارب روپے کی مقامی افرادی قوت اور مٹیریل استعمال ہو گا۔یو ایس پاکستان نالج کاریڈور منصوبے کا پہلا فیز 25,226.274 ملین روپے کے ساتھ ایکنک میں زیر غور آئے گا۔ منصوبے کے تحت 1000 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی کے لیے سکالر شپ فراہم کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ عوامی شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گا۔11,074.16ملین روپے کی کل لاگت کے ساتھ پاکستان سنگل ونڈو کا منصوبہ بھی ایکنک میں زیر غورآئے گا۔اس منصوبے کے تحت سرحد پار تجارت کے نظام اور طریقہ کار میں بہتری آئے گی۔ پاکستان سنگل ونڈو منصوبے کے تحت خود کار اندارج کے لیے مرکزی ہب تشکیل دیا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت سرحد پار تجارت کے لیے درکار لائیسنس، اجازت نامے اور پیپر لیس پروسیسنگ میں مدد حاصل ہو گی۔پاکستان سنگل ونڈو منصوبے سے پاکستان کی سرحد پار تجارت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں بہتری ائٓے گی۔








