پاکستان کے نئے آفیشل نقشے کی منظوری کے دور رس نتائج مرتب ہونگے، رواں سال نومبر دسمبر تک دنیا کی سیاست تبدیل ہونے جارہی ہے، ایسے میں یہ نقشہ اہم کردار ادا کرے گا،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے نئے آفیشل نقشے کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دور رس نتائج مرتب ہونگے، رواں سال نومبر دسمبر تک دنیا کی سیاست تبدیل ہونے جارہی ہے، ایسے میں یہ نقشہ اہم کردار ادا کرے گا۔منگل کو نجی ٹی …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے نئے آفیشل نقشے کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دور رس نتائج مرتب ہونگے، رواں سال نومبر دسمبر تک دنیا کی سیاست تبدیل ہونے جارہی ہے، ایسے میں یہ نقشہ اہم کردار ادا کرے گا۔منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج (بدھ) 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے آرٹیکل کے استعمال کو ایک سال مکمل ہورہا ہے ، مودی کے اعلان اور سینکٹروں سالہ پرانی بابری مسجد کو ختم کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے نیا آفیشل نقشہ جاری کرناجس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے وہ ہندوستان کے لئے ایک بڑا جواب ہے ،اس نقشے کے اجراءکی ٹائمنگ بہت اچھی ہے تاہم اس نقشے کا بڑا ریسپانس آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر ،کیمونسٹ اور لیبرل انڈیا اتنا خطر ناک نہیں تھا جتنا رام نگر کا انڈیا خطرناک ہے ، آج مودی کی پالیسوں نے ثابت کردیا کہ ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کی زندگی بہت مشکل میں ہے ، ایسی صورتحال ایسے آفیشل نقشے کا اجراءہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کو بھی بہت حوصلہ دے گا۔

مزید خبریں