وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ اقدام کے حوالے سے ویڈیو پیغام

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کشمیریوں پر مظالم دیکھ کر خاموش ہے مگر پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مو¿قف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول اور آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری اور ان کی آواز بنے گا۔ منگل کو 5 اگست 2019ءکے …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کشمیریوں پر مظالم دیکھ کر خاموش ہے مگر پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مو¿قف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول اور آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری اور ان کی آواز بنے گا۔ منگل کو 5 اگست 2019ءکے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ اقدام کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں نور الحق قادری نے کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے کہ ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی ریاستی ظلم و جبر اور استحصال برداشت کر رہے ہیں، ان کی آواز کہیں نہیں سنی جا رہی صرف میرا رب ہے جو دکھوں کی آہ و بقا کو سنتا ہے۔ پوری دنیا ان مظالم پر خاموش ہے لیکن پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ہر فورم پر پیش کیا ہے اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی ہے ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بنے گا اور کشمیریوں کی آواز بنے گا اور ہم ان کے لئے تمام تر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال نے ساری دنیا کو بتا دیا کہ محصور ہو کر زندگی گزارنا کتنا مشکل کام ہے، کشمیر انشاءاللہ آزاد خطہ بن کر رہے گا اور بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

مزید خبریں