اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے وبائی امراض میں اضافہ کو روکنے کے حوالہ سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے بڑے پیمانے پر عوامی شعور کی بیداری کی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ …
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس، وبائی امراض بارے عوامی بیداری مہم تیز کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے وبائی امراض میں اضافہ کو روکنے کے حوالہ سے عوامی بیداری مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے بڑے پیمانے پر عوامی شعور کی بیداری کی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی میں اجلاس میں کیا گیا۔ فورم کو بتایا گیا کہ چونکہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے میں واضح طور پر کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن عام طور پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے معاملہ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، عوامی مقامات پر ماسک اور سماجی فاصلوں پر عملدرآمدکے حوالہ سے بروقت اقدامات کئے جائیں۔ مہلک بیماری پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی اور اس بیماری کے حوالے سے مروجہ ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔ جون کے وسط میں جب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی اور ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا تو حکومت نے ہسپتالوں کی استعداد بڑھانے کے لئے پورے ملک میں 2150 آکسیجن بیڈز کو 31 جولائی تک شامل کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کیے۔تاہم این سی او سی کی خصوصی ٹیموں کے تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دوروں کے نتیجے میں 2850 آکسیجن بیڈز کو شامل کرنے کے لئے عملی جامعہ پہنانے کی کوششیں شروع کر دی گئی۔ اب تک 2608 نئے آکسیجن بیڈز کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں شامل کر دیا گیا ہے جس میں آزاد کشمیر میں 80، بلوچستان میں 264، گلگت بلتستان میں 100، خیبر پختونخوا میں 400، پنجاب میں 787، سندھ میں 351 اور اسلام آباد میں 626 آکسیجن بیڈز شامل کئے گئے ہیں جبکہ 242 مزید نئے آکسیجن بیڈز (10خیبرپختونخوا، 17پنجاب اور 215 سندھ) شامل کرنے پر کام جاری ہے۔









