اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران 9 اگست کو ٹائیگر ڈے کے طور پر منانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے …
معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار کی وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے ملاقات ، 9 اگست کو ٹائیگر ڈے کے طور پر منانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران 9 اگست کو ٹائیگر ڈے کے طور پر منانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وبائی صورت حال میں بغیر کسی معاوضے کے خدمات پر رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے ایک دفعہ پھر عملی طور پر ثابت کیا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن فقیدالمثال ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے کرونا وباءکے دوران خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ مثالی کردار ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 9 اگست کے دن کو ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو پاکستانی تاریخ کے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگا کر ان رضاکاروں کی خدمات کو سراہا جائے گا۔









