وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سے ویڈیو لنک پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت میڈیا صنعت کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، میڈیا صنعت کی ترقی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ جمعرات کو وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے …

اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت میڈیا صنعت کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، میڈیا صنعت کی ترقی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ جمعرات کو وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے ویڈیو لنک پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی،شہاب زبیری ،مجیب الرحمان شامی، قاضی اسد عابد، نجم الدین شیخ، مشتاق احمد، فوزیہ شاہین، محسن بلال ،فیصل زاہد ملک، سید ہارون شاہ ، نوید چوہدری ، ممتاز اے طاہر اور دیگر اراکین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اشہارات کے واجبات کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے ، اس مد میں 74 کروڑ روپے ادا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورانیہ کے اشہارات کی مد میں تقریباً 45 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، اس کے منفی اثرات ہماری معیشت پر بھی مرتب ہوئے، ہم سب کو مل کر ان مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے، میڈیا نہ صرف عوام میں آگاہی پیدا کرتا ہے بلکہ اس شعبے کے ساتھ ہزاروں خاندانوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ میڈیا صنعت کی ترقی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے، میڈیا ہاوئسسز صحافیوں اور ورکرز کی تنخواہوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے ٹیکس ریفنڈز کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر اے پی این ایس ایگزیکٹو کمیٹی اراکین نے واجبات کی ادائیگی سمیت میڈیا انڈسٹر ی کو درپیش دیگر مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔