راولپنڈی ۔ 6 اگست (اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپان کے وزیر دفاع کونوتارو نے ویڈیو لنک کے ذریعے باہمی دلچسپی، فوجی تعلقات، دفاعی و سیکورٹی تعاون اور کوویڈ 19 سے متعلق پاکستان کے عزم کے حوالے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جاپان کے وزیر دفاع نے کوویڈ 19 کے …
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپان کے وزیر دفاع کونوتارو کی ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ‘ باہمی دلچسپی، فوجی تعلقات، دفاعی و سیکورٹی تعاون اور کوویڈ 19 سے متعلق پاکستان کے عزم کے حوالے پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 6 اگست (اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپان کے وزیر دفاع کونوتارو نے ویڈیو لنک کے ذریعے باہمی دلچسپی، فوجی تعلقات، دفاعی و سیکورٹی تعاون اور کوویڈ 19 سے متعلق پاکستان کے عزم کے حوالے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جاپان کے وزیر دفاع نے کوویڈ 19 کے خلاف پاکستان کے کامیاب اقدامات اور ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں اور پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف اور جاپان کے وزیر دفاع نے کوویڈ 19 کی صورتحال بہتر ہوتے ہی جلد سے جلد سٹاف کی سطح پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور دوطرفہ دفاعی تعاون بالخصوص تربیت، مشترکہ مشقوں اور پائریسی کی روک تھام کے لئے اقدامات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ آرمی چیف نے ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لئے امداد کی پیشکش پر جاپان کے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا۔









