سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر شاکر اﷲ عاطف مشعال سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کو افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر شاکر اﷲ عاطف مشعال نے ملاقات کی۔ افغان سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی اور …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمعرات کو افغانستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر شاکر اﷲ عاطف مشعال نے ملاقات کی۔ افغان سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک کو مزید قریب لانے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی اور تاریخ کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں خلل ڈالنے کی کئی غیر ملکیوں کی جانب سے کوششیں کی گئیں جنہیں دونوں ممالک کے عزم اور افہام و تفہیم کی بدولت کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ سپیکر نے پاک افغان پارلیمانی دوستی گروپ کی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاسک فورسز نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان عوامی رابطہ اور تجارت کے راستے میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان جانے والی کنٹینر ٹریفک کو معمول پر لانے کنٹینرز سکینگ جیسے مسائل درپیش تھے جنہیں جزوی طور پر حل کر دیا گیا ہے اور باقی ماندہ مسائل کو بھی جلد حل کر لیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سرحد پر آمد پر مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مختصر مدت کا ویزا اور طالب علموں کو طویل مدتی ویزا کے اجراءکی حتمی منظوری مرحلے میں ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پاک افغان پارلیمانی تعاون اور تجارتی شعبوں میں تعاون سرحد کے دونوں اطراف ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ سپیکر نے اپنی افغان ویلوسی جرگہ کے سپیکر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف پر خصوصی کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق ہوا اور ان کے قیام کے بعد پاک افغان تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا۔ سپیکر نے سفیر شاکراﷲ کو تفویض نئی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھانے کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ افغان سفیر شاکراﷲ عاطف مشعل نے سپیکر قومی اسمبلی کے حوصلہ افزاءکلمات کے لئے سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پاکستان میں گزرنے والا وقت یادگار تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے لئے ایک دوسرا گھر کی مانند ھے اور وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ افعان سفیر نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے تجارت کی راہ میں حائل مسائل اور تجارت کے لئے سہولیات کی فراہمی میں سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن لانے کے لئے پاکستان کی حمایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں تجارت اور تعاون دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مذید مستحکم کرنے میں پارلیمانی دوستی گروپوں کا کردار اھمیت کا حامل ہے۔