وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات سیّد امین الحق کانیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات سیّد امین الحق نے جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سیّد امین الحق کا این سی او سی پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔ دورہ کے دوران سربراہ این سی او سی، وفاقی وزیر اسد عمر …

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات سیّد امین الحق نے جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سیّد امین الحق کا این سی او سی پہنچنے پر خیرمقدم کیا۔ دورہ کے دوران سربراہ این سی او سی، وفاقی وزیر اسد عمر اور وفاقی وزیر آئی ٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دورہ کے دوران اسد عمر نے وزارت آئی ٹی کے کردار اور این سی او سی کو اس کی تکنیکی مدد کو سراہا۔ اس موقع پر سیّد امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام محکمے کورونا وائرس کے وبائی مرض کے دوران ٹیم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور وزارت آئی ٹی قومی فریضہ کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے لئے ریکارڈ مدت میں ویب سائٹ، موبائل ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم تشکیل دیئے گئے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر سید امین الحق نے این سی او سی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔